کاروباری ہفتے کا پہلا روز،کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

kse

kse

کراچی : (جیو ڈیسک) تیل و گیس تلاش اور فروخت کرنے والی کرنے والی کمپنیوں کے شئیرز میں مالیاتی اداروں کی خریداری سے کاروباری ہفتے کا پہلا روز کراچی اسٹاک مارکیٹ کے لئے اچھا دن ثابت ہوا جس سے مارکیٹ کے ہنڈریڈ انڈیکس میں اٹھاسی پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس اضافے سے ہنڈریڈ انڈیکس میں تیرہ ہزار سات سو پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی جو مارکیٹ کے اختتام پر تیرہ ہزار سات سو چوون پوائنٹس پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس کو ڈیڑھ سو سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے تیرہ ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی حد سے اوپر بھی دیکھا گیا تاہم فرٹیلائیزر، سیمنٹ اور فائنانشل انسٹی ٹیوشنز کے شئیرز میں فروخت کے دبائو نے مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کو محدود کردیا۔

مجموعی کاروباری حجم آٹھ کروڑ شئیرز رہا جبکہ مارکیٹ سرمائے کی مجموعی مالیت بیس ارب روپے بڑھکر پینتیس کھرب دس ارب روپے ہوگئی۔