کارکن آئندہ الیکشن کی بھرپور تیاری کریں، میاں نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام جھوٹے پروپیگنڈے سے ہرگز متاثر نہیں ہوں گے، آنے والا کل صرف اور صرف مسلم لیگ ن کا ہے، کارکن الیکشن کی تیاری کریں۔ مسلم لیگ ن کے صدر سے آرمی فارمز رینالہ خورد کے متاثرین اور مسلم لیگ ن اوکاڑہ کے عہدے داروں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمد نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تاریخ قانون اور انصاف کی بالادستی کی جدوجہد سے عبارت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ متاثرین ملٹری فارم سے مکمل ہمدردی رکھتے ہیں، ملٹری فارم اوکاڑہ کی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے۔ اس موقع پر اوکاڑہ سے سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد مرحوم کے بھائی چوہدری ممتاز نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔