کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تین کارکن گرفتار

karachi

karachi

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیتین کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے سہراب گوٹھ اور منگھوپیر میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور وہ کراچی میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ چند روز پہلے سہراب گوٹھ کے علاقے میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں غیر ملکی ڈاکٹر زخمی ہوگئے تھے۔