کامران فیصل کا پوسٹ مارٹم,جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں تھا

Kamran Faisal

Kamran Faisal

اسلام آباد(جیوڈیسک)رینٹل پاور کیس میں نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں تھا،اعضا کے نمونے آج لاہور روانہ کئے جائیں گے۔

کامران فیصل کا پوسٹ مارٹم پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد میں گیا گیا ۔ڈاکٹر آئی یو بیگ کی سربراہی میں ڈاکٹروں کے پانچ رکنی بورڈ نے ان کا پوسٹ مارٹم کیا جو دو گھنٹے میں مکمل ہوا۔ کامران فیصل کے کیمیائی تجزیے کے لئے پھیپھڑے، جگر، گردوں،دل اور دیگر اعضا کے نمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں۔کیمیائی تجزیے کے لئے گردن سے بھی نمونے لئے گئے ہیں۔

فرانزک لیبارٹری سے کامران فیصل کے خون کا ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔اعضا کے نمونوں کی بوتلیں لاہور روانہ کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق کامران کے جسم کے بیرونی حصے پر تشدد کا کوئی نشانہ نہیں پایا گیا۔ ایکسرے رپورٹ پر ریڈیالوجسٹ کی رائے آج لی جائے گی۔