میکسیکو: چھوٹا نجی طیارہ گر کر تباہ، آٹھ افراد ہلاک ہوگئے

Plane Crashes

Plane Crashes

ٹکسٹلاگٹریز: میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس میں پرواز کے تھوڑی دیر بعد ایک چھوٹا نجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے اور ہوائی اڈے سیاہ دھوئیں سے بھر گیا۔

چیاپاس سول پروٹیکشن سروس کے ایک اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ ٹکسٹلا گٹریز ہوائی اڈے کے واقع میں تین بڑے، تین بچے، پائلٹ اور شریک پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

عینی شاہدین نے پائپر نواجو جہاز کی پرواز کے بعد ایک انجن سے دھواں نکلتے ہوئے دیکھا۔ ٹیلی ویژن تصاویر سے یہ بات سامنے آئی کہ جہاز ایک سبزہ زار سے ٹکرانے پر دھوئیں کا بہت بڑا مرغولا ایئر پورٹ سے دیکھا گیا۔ مقامی میڈیا نے کہا کہ متاثرین جن میں ایک خاندان بھی شامل تھا اپنی آبائی ریاست اوکساکا جا رہے تھے۔