امریکی بوئنگ کمپنی نے 787 ڈریم لائنر جہاز کی ترسیل روک دی

American Boeing Company

American Boeing Company

فنی خرابی سامنے آنے کے بعد امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے پوری دنیا میں سیون ایٹ سیون ڈریم لائنر جہاز کی ترسیل روک دی ہے۔

بوئنگ کمپنی کے ترجمان کے مطابق نئے ڈریم لائنر میں بیٹری کی خرابی کو دور کرنے تک جہاز کی ترسیل بند رہے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈریم لائنر جہاز کی تیاری کو فی الحال نہیں روکا جا ئے گا۔

گزشتہ روز ایک امریکی ایئرلائن کے طیارے کی جاپان میں ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد جاپان، امریکا، بھارت اور یورپی ممالک نے تکنیکی خامیوں کے باعث جدید طیارے ڈریم لائنر 787 کو غیر معینہ مدت کے لئے گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔