ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی کارروائی، 1 کلو 260 گرام آئس ہیروئن برآمد

 Ice Heroin

Ice Heroin

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے بڑی تعداد میں منشیات برآمد کرلی۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے پشاور ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلو 260 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف کے مطابق مسافر صدام خان نے منشیات بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔