پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے صدارتی نظام کی حمایت کر دی

Faisal Javed

Faisal Javed

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے ملک میں صدارتی نظام کی حمایت کر دی۔

فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ ملک میں اسلامی صدارتی نظام ہونا چاہیے۔

دوسری جانب کامونکی میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ صدارتی نظام لانے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

عدم اعتماد کے حوالے سے شفقت محمود نے کہا کہ کہ اپوزیشن کا جمہوری حق ہے جب مرضی عدم اعتماد لے آئے، اپوزیشن تین سال سے عدم اعتماد لانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن کامیاب نہیں ہو سکی۔