کامران کو آئی سی سی نے کلیئرنس لیٹر نہیں دیا: ذوالقرنین حیدر

Zulqarnain Haider

Zulqarnain Haider

پاکستان کرکٹ (جیوڈیسک) وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدر ایک بار پھر کامران اکمل کے پیچھے پڑ گئے ۔ دعوی کیا ہے کہ آئی سی سی نے انہیں کلیئرنس لیٹر جاری نہیں کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ریمارکس دیتے ہوئے ذوالقرنین حید ر نے کہا کہ کامران اکمل کو آئی سی سی نے کلیئر نہیں کیا تو پی سی بی کیسے کر سکتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک چور جانے کے بعد دوسرا چور آگیا ہے۔ کامران اکمل کلیئرنس لیٹر دکھا دیں، وہ خاموش ہو جائیں گے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم سلیکشن کے بارے میں جلد انکشافات کریں گے۔ دوہزار دس میں ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والے ذوالقرنین حیدر کا کرکٹ کیرئیر تنازعات کا شکار رہا۔ ابو ظبی میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوران وہ پراسرار طور پر لندن روانہ ہو گئے۔ ضابطے کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ کیا تھا۔