دنیا کا تیزترین انسان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کا خواہشمند

 

usain bolt

usain bolt

لندن اولمپکس(جیوڈیسک) لندن اولمپکس میں اسپرنٹ ڈبلڈبل کرنیوالے جمیکا کے یوسین بولٹ نے آسٹریلیا میں ہونیوالی بگ بیش ٹوئنٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔یوسین بولٹ نے مسلسل دو اولمپکس میں سو اور دو سومیٹرز کا اسپرنٹ ڈبل۔ڈبل کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کیا۔ اولمپکس میں اپنا ہدف حاصل کرنے کے بعد اب بولٹ نے کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بولٹ نے اپنا ابتدائی کیریئر جمیکا میں کرکٹ سے شروع کیا تھا۔ پچھلے سال جون میں میلبرن اسٹارز نے بولٹ کو ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کی دعوت دی تھی لیکن اولمپکس کی تیاریوں کی وجہ سے بولٹ نے کچھ وقت مانگا تھا۔ بولٹ نے لندن میں کہا کہ وہ کرکٹ کے بارے میں سنجیدہ ہیں لیکن انہیں بگ بیش میں کھیلنے کے لئے بہت پریکٹس کی ضرورت ہوگی۔ جمیکا سے ہی تعلق رکھنے والے یوھان بلیک جو سو اور دو سو میٹرز میں دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔