لندن اولمپکس کی رپورٹ اختر رسول نے پی ایچ ایف کو جمع کرا دی

Akhtar Rasool

Akhtar Rasool

لندن اولمپکس (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ اختر رسول نے لندن اولمپکس میں ٹیم کی خراب کارکردگی پر رپورٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو جمع کروا دی ہے۔ رپورٹ میں پاکستانی دستے کے چیف ڈی مشن عاقل شاہ کو خراب کارکردگی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ اختر رسول نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ عاقل شاہ نے لندن اولمپکس کے دوران قومی ہاکی ٹیم کی ہر موقع پر حوصلہ شکنی کی۔ انہوں نے سینئر کھلاڑیوں سہیل عباس اور وسیم احمد پر لندن میں سیاسی پناہ لینے اور کھلاڑیوں کے ڈوپنگ میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کئے۔

جبکہ عاقل شاہ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل شدید نا امیدی کا اظہار بھی کیا۔ ان کے اس رویئے سے کھلاڑیوں کے حوصلے پست ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کے صدرقاسم ضیا نیرپورٹ موصول ہونے کے بعد عاقل شاہ کے خلاف درخواست وزیراعظم کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔اور اس معاملہ کو پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں بھی اٹھایا جائے گا۔