کامروس: طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ، تمام مسافروں کو بچا لیا گیا

Comoros Plane Crashes

Comoros Plane Crashes

کامروس (جیوڈیسک)کامروس میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔جہاز میں سوار تمام انتیس افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

کامروس کے دارالحکومت مورونی کے ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے پانچ منٹ بعد ہی طیارہ قریبی جزیرے میں گر گیا۔طیارے میں پچیس مسافر اور عملے کے چار افراد سوار تھے۔واقعے کے بعد سمندر میں موجود ماہی گیروں نے فوری طور پر طیارے میں پھنسے تمام افراد کو زندہ نکال لیا۔حادثے میں چند مسافر زخمی ہوئے جبکہ بعض کو معمولی چوٹیں آئیں۔