کامیاب جلسے پر الطاف حسین کی فضل الرحمان کو مبارکباد

altaf hussain

altaf hussain

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں جمعیت علمائے اسلام کے کامیاب جلسہ عام کے انعقاد پرمولانا فضل الرحمان اورجے یوآئی کے رہنماوں اورکارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان انتہائی نازک دورسے گزررہاہے ، ملک وقوم کو اندرونی وبیرونی خطرات لاحق ہیں ان حالات میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے پاکستان کی سلامتی وبقا اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے مثبت کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔