کراچی: مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق، بس نذر آتش

karachi killing

karachi killing

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔گلستان جوہر میں مشتعل افرادنے ایک بس کو نذر آتش کر دیا۔
پولیس کے مطابق گارڈن تھانے کی حدود رام سوامی کے قریب مو ٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے چالیس سالہ اسلم ہلاک اور طاہر ، علی نواز اور عظیم زخمی ہوگئے آرام باغ سگنل کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محمد یوسف ہلاک ہوگیا گلشن اقبال الہ دین پارک کے قریب مسلح افراد نے ہوائی فائرنگ کی جس کے باعث دوکانیں اور کاروبار بند ہو گیا جبکہ مشتعل افراد نے ایک بس کو بھی نذر آتش کر دیا۔