سندھ میں قوم پرست جماعتوں کی اپیل پر ہڑتال

strike

strike

سندھ کی قوم پرست جماعتوں کے اتحاد سندھ بچا کمیٹی کی اپیل پر کراچی سمیت سندھ بھر میں ہڑتال رہی بعض افراد نے زبردستی کاروبار بند کرایا جبکہ کراچی میں ایک بس کو آگ لگادی گئی مختلف شہروں میں کریکر کیدھماکوں سے خوف وہراس پھیل گیا۔
قومی اسمبلی میں بیسویں آئینی ترمیم پیش کئے جانے کے خلا ف خیرپور، مورو، بھریا سٹی، محراب پور، بھریا روڈ، تھاروشاہ، کنڈیارو، پڈعیدن میں مکمل شٹر بند اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی، جس کے باعث کاروباری مراکز بند رہے۔ خیر پور کی سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم ہے پولیس اور رینجرز کاگشت جاری ہے۔
ہڑتال کے باعث شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں امتحانی پرچے ملتوی کردیئے گئے، ٹنڈوالہ یار میں پیٹرول پمپ بنداور سٹرکوں پر سناٹاہے ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث عوا م کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حیدر آباد، سانگھڑ، نوابشا، مٹھی، مٹیاری، عمرکوٹ میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ اور دادو میں بھی ہڑتال رہی۔ قوم پرست رہنماں کا کہناہے کہ مختلف شہروں میں پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے باوجود تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے سندھ دوستی کا ثبوت دیا۔