ناقص ادویہ کیس: وفاق اور پنجاب حکومت میں محاذ آرائی

FIA

FIA

ناقص ادویہ کیس پر وفاقی حکومت اور پنجاب میں محاذ آرائی جاری ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ مانگنے پر تاحال فراہم نہیں کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نیدواں کی ڈرگ لیبارٹری کی رپورٹ، پی آئی سی کاریکارڈ، ادویہ فراہم کرنے والی کمپنیوں کے نام اور ٹینڈر جمع کرانے والی کمپنیوں کے نام مانگے ۔ جس پرپنجاب حکومت کی جانب سے جواب دیا گیا کہ وزیراعلی انسپکشن ٹیم نے ریکارڈ سیل کردیا ہے اس لئے دستاویزات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں جاری کیس کے سلسلے میں لاہور آنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر جنید نے کیس کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے ایف آئی اے نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے رابطے شروع کردئیے جن سے ہلاکتوں کی تفصیلات پوچھی جائیں گی۔