وزیراعلیٰ پنجاب کا اٹھارہ قلمدان رکھنے کا اقدام عدالت میں چیلنج

shahbaz sharif

shahbaz sharif

وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے اٹھارہ محکموں کے قلمدان اپنے پاس رکھنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
مقامی وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے وزارت صحت سمیت اٹھارہ وزارتیں اپنے پاس رکھی ہیں اور وزارتوں کے تمام تر اختیارات خود استعمال کر رہے ہیں۔ پی آئی سی میں ناقص ادویات سے مریضوں کی ہلاکتوں پر میاں شہباز شریف کی جگہ پارلیمانی سیکرٹری نے اسمبلی کو بریفنگ دی جو رولز آف بزنس کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست گذار نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کر کے وضاحت طلب کرے کہ کس قانون کے تحت وزیر اعلی پنجاب نیا اٹھارہ وزارتیں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں۔