ن لیگ ایسے کنویں نہ کھودے جن میں خود جا گرے۔ رحمان ملک

rehman malik

rehman malik

وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے عوام جانتے ہیں میاں نواز شریف میموگیٹ کے سلسلے میں سپریم کورٹ کیوں گئے تھے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگومیں ان کا کہنا تھان لیگ منصور اعجاز کوبلاکراپنی طرف متوجہ کرناچاہتی ہے تو ضروراپنا شوق پوراکرے۔ انھوں نے کہا ن لیگ اشتعال انگیز سیاست کوفروغ دے نہ ایسے کنویں کھودے جس میں خود جا گرے۔
ان کا کہنا تھا میموگیٹ کے علاوہ مہران گیٹ بھی اہم ہے۔ وہ اس کیس پربولنے پرآئے توبڑے بڑوں کے چہرے بے نقاب ہونگے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں حالیہ قتل کے واقعات میں گلگتی گروپ ملوث ہے ادارے ان کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے قوم پرست رہنمائوں کے جو خدشات ہیں وہ ٹیبل پر آکر مذاکرات کے ذریعے سامنے لائیں۔