کانگریس نے ایران کیخلاف قرارداد کی منظوری دیدی

us kangars

us kangars

امریکا(جیوڈیسک)امریکی کانگریس نے ایران کے تیل سمیت دیگر اشیا کے خلاف قرارداد کی منظوری دے دی۔ قرارداد کی حمایت میں چار سو اکیس جبکہ مخالفت میں چھہ ووٹ پڑے، جن اشیا پر پابندی عائد کی گئی ہیں ان میں توانائی، جہاز رانی اور دیگر شعبے شامل ہیں۔

اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مقصد تہران پر اس کے مشتبہ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو ڈی ریل کرنے کے حوالے سے دباؤ ڈالنا ہے، قرارداد پر دستخط کے لیے اسے صدر بارک اوبامہ کے پاس بھیج دیا گیا۔