کاہنہ میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ نیتجے میں ایک ڈاکو ہلاک

pakistan police in action

pakistan police in action

کاہنہ ( پ ر )کاہنہ میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ نیتجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پولیس کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 5ڈاکو رائے ونڈ روڈ پر ناکہ لگاکر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے، جس کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ کاہنہ چودہدری شریف سندھو انچارچ ہلوکی ارشار ڈوگر اور دیگر پولیس اہلکاران موقع پر پہنچ گئے،پولیس پارٹی کو دیکھ کر ڈاکو ئوں نے سرکاری گاڑی پر فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ میں 4ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ 1ڈاکو ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق ڈاکو کے قریب سے پسٹل 30بور ایک پمپ ایکشن اور ایک موتر سائیکل پائی ۔ جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی اس سارے معاملے کی نگرانی ڈی ایس پی کاہنہ سرکل شکیل کھوکھر نے کی۔