کترینہ نے اشتہار کی عکس بندی کیلئے وقت نکال لیا

katrina

katrina

بنکاک: (جیو ڈیسک) کترینہ کیف جن کا شمار بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے۔پہلے وہ اپنے مصروف شیڈول کے باعث اشتہار کی فلم بندی کیلئے وقت نہیں نکال پارہی تھیں لیکن آخر کار انہوں نے بنکاک میں شوٹ کیلئے وقت نکال ہی لیا ۔

اس اشتہار کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں کترینہ کیف نے بیک وقت تین کردار ادا کرنے تھے اور یہ تینوں کردار ہی کترینہ کے پسندیدہ ترین کردار تھے ۔جی ہاں کترینہ نے اس اشتہار میں بیک وقت ،سنڈریلا،رائیڈنگ ہوڈ اور اسنو وائٹ کے کردار نبھائیں ہیں ۔