کترینہ کے پرستاراب انہیں اینی میٹیڈ روپ میں بھی دیکھیں گے

katrina kaif

katrina kaif

باربی ڈول کترینہ کیف کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کہ اب ان کے پرستار انہیں اینی میٹیڈ روپ میں بھی دیکھیں گے۔ جی ہاں کترینہ کیف کے لئے اگر یہ کہا جائے تو بجا ہوگا کہ انہوں نے بالی وڈ میں قدم رکھنے کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا،فلموں کی لگا تار کامیابی نے پہلے تو انہیں بچیوں کی پسندیدہ باربی ڈول کا روپ دیا اور اب ان کے فینز انہیں اینی میٹیڈ روپ میں بھی دیکھیں گے۔
بچوں کے لئے تیار کی جانے والی میوزک ویڈیو کے لئے کترینہ کیف کے اینی میٹیڈ ورژن سے بچے اور بڑے سب ہی لطف اندوز ہو سکیں گے۔