کراس بارڈر ٹرانسپورٹ کاریڈور کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں،ارباب

Arbab alamgir

Arbab alamgir

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر ارباب عالمگیر نے کہا ہے کہ کراس بارڈر ٹرانسپورٹ کاریڈور کی ترقی کیلئے کوشاں ہے ، جس کا مقصد ای سی او رکن ممالک اور وسطی ایشیائی علاقے میں تجارت اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اسلام آباد میں ای سی او ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ کوآرڈینیشن کونسل کی روڈ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہن اتھاکہ ای سی اوکے رکن ممالک جنوبی ایشیا اور بحیرہ عرب کے ساحلوں سے روسی سرحدوں تک پھیلے ہوئے ہیں اور ان کی مشترکہ جی ڈی پی چھ ہزار ارب ڈالر کے قریب ہے ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ای سی او کے خشکی میں گھرے ہوئے رکن ممالک کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے جس کے باعث پاکستان نے گرم پانی کی بندگاہوں کے ذریعے ان ممالک تک ٹرانزٹ ٹریڈ کی سہولت کا دائرہ کا ر بڑھایا ہے ۔