کراچی، گارڈن سے 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار، اسلحہ اور دستی بم برآمد

killars

killars

کراچی : (جیو ڈیسک) کراچی کے علاقوں کھارادر اور گارڈن سے 4 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلئے گئے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساوتھ آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ اولڈسٹی ایریا میں کھارادر اور گارڈن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا،،گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار دستی بم، تین سیون ایم ایم رائفل، چار نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں،ایس ایس پی آصف اعجاز شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم اور سیاسی جماعت سے ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔