کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات ، 6 افراد جاں بحق

karachi firing

karachi firing

کراچی: (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے  دوران 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ لانڈھی کے علاقے شیر پاو کالونی میں مکینک کی دکان پر بیٹھے ہوئے افراد پر نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے افسر علی اور زبیر موقع پر جاں بحق ہوگئے، قائد آباد پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق سیاسی تنظیم سے بتایا جاتا ہے ۔ نارتھ کراچی بلال ٹان اور اورنگی ٹان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے2 افراد کو قتل کردیا۔نارتھ کراچی کالے اسکول کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔مقتول کی شناخت 35 سالہ عامر کے نام سے ہوئی ہے۔سرجانی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص کاشف کو قتل کردیا گیا۔تیموریہ تھانے سے ایک ٹارگٹ کلر فرار ہو گیا۔