چیف جسٹس کے ساتھ اظہار یکجہتی، سندھ کے وکلا کا عدالتوں کا بائیکاٹ

 Iftikhar Muhammad Ch

Iftikhar Muhammad Ch

کراچی : (جیو ڈیسک) سندھ بھر کے وکلا چیف جسٹس پاکستان افتخار احمد چوہدری اور سپریم کورٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وکلا آج عدالتوں کا بائیکاٹ کررہے ہیں ۔ سندھ بار کونسل اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے اعلان کے بعد سٹی کورٹ اور دیگر عدالتوں میںوکلا نے کام بند کردیا جس کی وجہ سے قیدیوں کو جیل سے عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا وکلا کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد عدالتی عملہ بھی وکلا کی ہڑتال میں شامل ہوگیا اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلیاں اور سیاہ پرچم بھی لہرائے جانے کا اعلان کیا گیا تاہم ملیر کورٹ کے وکلا ہڑتال میں شامل نہیں ہوئے ملیر بار کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہڑتال کا اعلان پاکستان بار کونسل نے نہیں کیا جس کی وجہ سیوہ ہڑتال میں شامل نہیں ہونگے ان کا کہنا تھا کہ جب چیف جسٹس 18 گھنٹے کام کررہے ہیں تو وہ ایسا کام کیوں کریں جس سے سائیلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے ۔