کراچی: ڈالمیا اور لیاری میں دستی بم حملے، خاتون ہلاک متعدد زخمی

karachi police

karachi police

کراچی: (جیو ڈیسک) افضل ندیم ڈوگر کراچی کے علاقے ڈالمیا اور لیاری میں دستی بم کے حملوں میں ایک خاتون ہلاک اور پولیس اہلکار سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میں ڈالمیا میں نامعلوم افراد نے ایک دکان پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں شکیلہ نامی خاتون ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ پولیس سرجن عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر سلیم کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے ،عینی شاہدین کے مطابق اسی علاقے میں ملزمان نے ایک پولیس موبائل کو بھی نشانہ بنایا جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا۔ علاوہ ازیں لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں بھی ایک دستی بم کے حملے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔