کراچی ، فائرنگ ، دستی بم حملے میں تین افراد جاں بحق ، سات زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ دستی بم کے حملے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ خوجہ اجمیر نگری تھانے کے برابر میں واقع زونل ہیڈ کوارٹر کے باہر نا معلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے پھٹنے سے زونل ہیڈ کوارٹر میں فارم جمع کرانے آئے 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے نام روف ،افتخار، وقار، رضوان محبوب ،خالد اور عدنا ن کے نام سے کی گئی ،آج صبح رنچھوڑ لائن میں بس سٹاپ فائرنگ سے پولیس اہلکار محمد اسلم جاں بحق ہو گیا۔

رات گئے گارڈن کے علاقے میں شو مارکیٹ کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں عامر نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔ گولیمار کے علاقے نشتر کالونی سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں کی جا سکی۔