کراچی ، فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

Karachi Killings

Karachi Killings

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں قتل وغارت کا سلسلہ نہ رک سکا، فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی ۔اورنگی ٹاؤن میں نشان حیدر چوک کے قریب گھر کے باہر بیٹھے نوجوان جہانگیر اور رضا کو نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

دونوں کی لاشیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔ دوسری جانب نامعلوم افرد نے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف سوراب گوٹھ کے قریب ایک بس کو آگ لگا دی ۔