پشاور میں دھماکا ، ایس پی ہلال حیدر سمیت 4 افراد جاں بحق

Peshawar Blast

Peshawar Blast

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایس پی اور محافظ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔زرائع کے مطابق خان رزاق پولیس سٹیشن کے قریب ایس پی انوسٹی گیشن ہلال حیدر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

جس کے نتیجے میں ایس پی اور ان کے محافظ سمیت 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خد شہ ہے۔