کراچی: آج صبح سے موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی

pillion

pillion

حکومت سندھ نے کراچی میں آج صبح دس بجے سے موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فیکیشن آج جاری ہو گا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے کراچی میں موٹر سائیکل پرڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں نوٹی فیکیشن تیار کر لیا گیا ہے بزرگ، خواتین اور صحافی اس پابندی سے مستثنی ہوں گے۔