کراچی: آج فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں آج فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق رات گئے مرزاآدم خان روڈ اور ماڑی پور روڈ پر مچھر کالونی اسٹاپ کے قریب دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ناظم آباد نمبر 2 میں بھی مکان سے ایک شخص کی لاش ملی۔

پولیس کاکہناہے کہ موسمیات چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہواجبکہ اسٹار گیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ٹیکسی پر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پیر کے روز بھی ایم کیو ایم ماڑی پور سیکٹر کے رکن بابر سمیت تین افراد مارے گئے تھے۔