کراچی: آج مزید 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

Karachi

Karachi

کراچی میں آج تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ سیکیورٹی گارڈ کے قتل کے دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے کراچی کے علاقے دستگیر نمبر نو میں نامعلوم ملزمان نے عسکری امام بارگاہ کے قریب فائرنگ کر دی۔ جس سے سولہ سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پرانی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے پچیس سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب ڈیفنس کے علاقے خیابان بحریہ میں لوٹ مار کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جس سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔