کراچی ائیرپورٹ پرنجی ائیرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

shaheen air

shaheen air

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی ائیر پورٹ پر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ اسلام آباد سے آنے والی شاہین ائیرلائن کی پرواز کے ٹائرلینڈنگ کے دوران پھٹ گئے۔ واقعے کے بعد کراچی ائیرپورٹ کا رن وے بند کر دیا گیا۔پائیلٹ نے ایمرجنسی بریک کی مدد سے طیارے کو قابو میں کیا اور طیارے کی لینڈنگ بحفاظت کرلی گئی۔ واقعے کے بعد رن وے بند کئے جانے سے کراچی آنے والی پروازوں کو دیگرشہروں میں اتار لیا گیا۔

رن وے بند ہونے کے باعث کراچی سے لندن جانے والی پرواز تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔