کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی(جیوڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاو رہا، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث انڈیکس سولہ ہزار چھ سو اکیاون کی سطح پر پہنچ گیا، تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس میں کمی آگئی، اس طرح سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چھیالیس پوائنٹس اضافے سے سولہ ہزار پانچ سو تیہتر پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں اکتیس کروڑ بائیس لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جس میں فوجی سیمنٹ آٹھ کروڑ اکیانوے لاکھ شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہا اور اس کا شیئر گیارہ پیسے بڑھ کر چھ روپے پچانوے پیسے پر بند ہوا، اس کے علاوہ جے ایس سی ایل، کے ای ایس سی اور نیشنل بینک کے شیئرز سرگرم رہے۔