کراچی : اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا

stock market

stock market

کراچی(جیوڈیسک)اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے تیزی کا رجحان رہا۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شئیرز کی مجموعی مالیت چالیس کھرب روپے سے تجاوز کر گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران کراچی اسٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس ہندرہ ہزار چار سو کی سطح سے اوپر بھی گیا تاہم ہفتے کے اختتام پر پر انڈیکس تین سو تریپن پوائنٹس کے اضافے سے پندرہ ہزار تین سو بانوے پر بند ہوا۔ اوسط روزانہ پچیس کروڑ سے زیادہ شئیرز کا کام ہوا۔ اس دوران کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شئیرز کی مجموعی مالیت تقریبا ستر ارب روپے کے اضافے سے چالیس کھرب اڑتالیس ارب اکتیس کروڑ روپے ہو گئی۔