کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا سلسلہ برقرار

Karachi stock market

Karachi stock market

کراچی(جیوڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رہا تاہم مقامی سرمایہ کاروں ، بینکوں اور مالیاتی اداروں کی فروخت نے مندی کا رجحان پیدا کر دیا۔

این سی سی پی ایل کے اعداد وشمار کے مطابق ستمبر کے پہلے کاروباری ہفتے کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ دوسری طرف مقامی سرمایہ کاروں کا رویہ منفی رہا۔ اور ساڑھے ستائیس لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے شیئرز اور بانڈز فروخت کردیئے۔ بینکوں اور مالیاتی اداروں کی فروخت کا حجم چھبیس لاکھ ڈالر سے زائد رہا۔