کراچی: اسکول وین الٹ گئی، پانچ بچے زخمی

karachi

karachi

کراچی میں عائشہ منزل کے قریب اسکول وین الٹ گئی جس کے باعث پانچ بچے زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نصیر آباد بس اسٹاپ پر نجی اسکول کے وین ڈرائیور نیسڑک عبور کرنے والے راہ گیروں کو بچانے کی کوشش کی جس سے وین فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ بچے اور وین کا ڈرائیور زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔