کراچی : اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ، ڈاکٹر زخمی

karachi firing

karachi firing

کراچی (جیو ڈیسک)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں اقوام متحدہ کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔اقوام متحدہ کی ٹیم پو لیو مہم کے سلسلے میں افغان کیمپ جا رہی تھی۔فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار اقوام متحدہ کے عملے میں شامل ڈا کٹر فوسٹین زخمی ہو گئے۔اقوام متحدہ کی گاڑی سہراب گوٹھ میں واقع افغان کیمپ میں بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشا نہ بن گئی۔

زخمی ہو نیو الے ڈا کٹر فو سٹین کو نجی اسپتال میں طبی مداد کیلئے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ پولیس واقع کی تحقیقات کر رہی۔