اراضی قبضہ : ملک ریاض سمیت 7 افراد کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

malik riaz

malik riaz

راولپنڈی (جیو ڈیسک)راولپنڈی اینٹی کرپش عدالت نے ملک ریاض اور اس کے بیٹے سمیت سات افراد کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ ملک ریاض کے خلاف روات کے قریب چودہ سو کنال اراضی جعلی طور پر انتقال کروانے کا الزام ہے۔اس کیس میں ملک ریاض اور ان کے بیٹے کے خلاف ایک مرتبہ پہلے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھےاور پنجاب پولیس کی جانب سے ملک ریاض کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ بھی مارا گیا تھا جس پر اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں میں پنجاب پولیس کے خلاف غیر قانونی طریقے سے اسلا آباد میں چھاپہ مارنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملک ریاض اور ان کے بیٹے کے خلاف اینٹی کرپشن عدالت کے جج چودھری امیر حسین نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔