کراچی: ایدھی نے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے چندہ مہم شروع کر دی

edhi

edhi

کراچی: (جیو ڈیسک) صومالی قزاقوں سے یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے چندہ مہم جاری ہے۔ عبدالستار ایدھی نے شہریوں سے چندہ مانگنے کیلئے مزار قائد کے سامنے کیمپ لگا لیا۔

عبدالستار ایدھی نے امید ظاہر کی ہے وہ پاکستانیوں کی رہائی کیلئے بہت جلد خطیر رقم جمع کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے بتایا بحری جہاز ایم وی البیڈو کے یرغمالیوں کی رہائی کے لئے سولہ کروڑ روپے درکار ہیں اور ڈیڈ لائن میں صرف تین دن رہ گئے ہیں۔

مالی مشکلات اور اپنوں کی جدائی کے کرب میں زندگی گزارنے والے اہل خانہ رقم جمع کرنے کی مہم میں جہاں قوم کی طرف دیکھ رہے ہیں وہی حکومتی توجہ کے بھی طالب ہیں۔ سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کی چندہ مہم میں کراچی کے شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔