کراچی: ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ، 1جاں بحق2زخمی

karachi

karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) ایم اے جناح روڈ پر کیپری سینما کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی آئی جی ساتھ کمانڈر شوکت کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے کیپری سینما کے قریب واقع شادی ہال کے موڑ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس پر قریب ہی واقع پولیس چوکی پر تعینات پولیس اہلکار نے بھی جوابی فائرنگ کی، ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر راجہ علا الدین نامی شخص جاں بحق اور ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونیوالے شخص کی جیب سے ایک مقامی اخبار کا کارڈ بھی برآمد ہوا، پولیس کے مطابق ملزمان کا ایک ساتھی بھی فائرنگ سے زخمی ہوا، جسے وہ اپنے ہمراہ لیکر فرار ہو گئے، واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمی حملہ آور کی تلاش میں شہر کے تمام اسپتالوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔