کراچی: ایم کیوایم کا جلسہ،شرکا کی آمد جاری

mqm women

mqm women

کراچی میں ایم کیوایم خواتین کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ جلسے سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین خطاب کریں گے جبکہ سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیئے گئے ہیں۔ شہراور ملک کے مختلف حصوں سے شرکا کے قافلوں کی آمد جاری ہے۔

نمائش چورنگی کے قریب باغ جناح میں پنڈال سج گیا ہے۔ اسٹیج پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے دیوہیکل پوسٹر آویزاں کئے گئے ہیں۔ پنڈال کو بھی جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔ شرکا کیلئے کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ متحدہ کے کارکن سارے انتظامات کو خود سنبھالے ہوئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی اختر گورچانی کے مطابق شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ ڈی آئی جی نعیم بروکا کے مطابق جلسہ گاہ کی سکیورٹی پر دوسو خواتین اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ جلسہ گاہ کے اندر اور اطراف میں آٹھ سو سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ سکیورٹی کی سربراہی ایس ایس پی خادم رند کریں گے۔