کراچی : ایک بار پھر خوف کے سائے میں، گیارہ افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی: (جیو ڈیسک) کراچی میں ایک بار پھر خوف کے سائے لہرا گئے اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں گیارہ افراد اپنی زندگی ہاتھ دھو بیٹھے دہشت گردوں نے خاتون سمیت گیارہ افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے ایک ہوٹل پر فائرنگ کی جس سے ہوٹل مالک صنوبر سمیت دو افراد موقعے پر ہی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے لیاقت آباد سات نمبر میں فائرنگ سے ایک ریحان نامی شخص ہلاک اور ایک ساٹھ سالہ آدمی زخمی ہو گیا سہراب گوٹھ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ گھاس منڈی میں بھی ایک شخص کو گولی مار دی گئی۔

کراچی کے علاقے کریم آباد میں نامعلوم افراد ایک شخص کی لاش پھینک کر فرار ہو گئے نیو کراچی اور رنچھوڑ لائن سے بھی دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ گلستان جوہر میں ایک ہوٹل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے میٹروول میں بھی ایک شخص کو گولی مار دی جبکہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں بھی دو افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔