کراچی : ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد، فائرنگ سے 5 افراد زخمی

karachi firing

karachi firing

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی کے اولڈ سٹی ایریا سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد زخمی ہو گئے۔کراچی میں فائرنگ کے واقعات اور بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ واقعے میں لیاری کے علاقے میمن سوسائٹی کے قریب سے ایک شخص کی تشدد ذدہ بوری بند لاش ملی ہے ۔ مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

لاش کو ضروری کاروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے عظیم پورہ، عزیز آباد، بنارس اور پاپوش نگر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد زخمی ہو ئے۔