امریکا کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کا نام خفیہ رکھنا چاہیئے تھا: بھائی

Jamil Afridi

Jamil Afridi

پاکستان : (جیو ڈیسک) ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بھائی کا کہنا ہے کہ امریکا کو ان کا نام خفیہ رکھنا چاہیئے تھا، جیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کے باعث زندگی کو خطرہ ہے۔جمیل آفریدی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شکیل آفریدی نے امریکیوں کی مدد کی تھی تو انہیں اس معاملے کو خفیہ رکھنا چاہیئے تھا۔ امریکیوں نے تمام ملبہ ان پر ڈال دیا اور اب پورا خاندان خطرے میں گھر گیا ہے۔

ڈاکٹر شکیل آفریدی ایک سال سے قید ہیں۔ جیلیں دہشت گردوں کے لئے نہیں بنائی گئیں اور شکیل آفریدی کی جان مسلسل خطرے میں ہے۔