کراچی : بھارت کے خلاف ٹی 20 میں کامیابی پر نوجوانوں کا جشن

Pak India Series

Pak India Series

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پاکستان نے روایتی حریف انڈیا کو بھارت میں ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ میں شکست دے دی جس کے بعد منچلے نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر جھوم جھوم کی خوشیاں منائیں۔

کراچی میں منچلے نوجوان اور کرکٹ کے متوالے پاکستان کے اپنے روایتی حریف کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ جیتنے کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ پر نکل آئے۔ جشن ہو اور ڈھول کی تھاپ پر رقص نہ ہو ایسا کہاں ممکن ہے ، منچلوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب رقص کیا اور ڈھول کی آواز سنتے ہی قریبی علاقے کے بچے بھی اس خوشی کے جشن میں شامل ہوگئے اور خوب بھنگڑے ڈالے اور پاکستان کے کھلاڑیوں خصوصا شعیب ملک اور محمد حفیظ کے لئے نعرے بازی کی گئی۔