خواہش تھی کہ قائداعظم ڈے پر قوم کو جیت کا تحفہ دیں ، محمد حفیظ

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

بنگلور (جیوڈیسک) بنگلور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ انکی خواہش تھی کہ قائداعظم ڈے پر قوم کوجیت کاتحفہ دیں ، شعیب ملک نے ثابت ہے کہ وہ تجربہ کارکھلاڑی ہیں،اعصاب کوکنٹرول میں رکھتے ہوئے میچ جیتا، ایک سوال پر محمد حفیظ نے کہا کہ کھلاڑیوں میں تکرارہوتی رہتی ہے،کوشش ہے کھیل کی اسپرٹ برقراررکھیں۔

انھوں نے اپنے ٹاپ بولروں عمرگل اورسعید اجمل کی بولنگ کی کارکردگی کی تعریف کی، اور کہا کہ ہمارے بولروں نے بھارت کو توقعات سے کم رنزتک محدودرکھا۔دریں اثنا بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ ہم نے اچھے آغازکے بعداختتام اچھا نہیں کیا،آخری4 اوورز میں پاکستانی بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی،کوشش کریں گے کہ آئندہ گراونڈ میں شرما،کامران کی تکرار جیسے واقعات نہ ہوں۔