کراچی : بیس افراد قتل، سو سے زائد گاڑیاں نذر آتش

target killingکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔ جبکہ احسن آباد میں فیکٹری کے باہر سو کے قریب موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی۔شہر کے دیکر علاقوں میں بھی نو گاڑیاں جلا دی گئیں۔ سہراب گوٹھ کے نزدیک کراچی کے علاقے احسن آباد میں فیکٹری کے باہر ورکرز کی سو سے زائد موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی۔ ادھر عباسی شہید اسپتال کے پاس سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں ، جبکہ سفورا میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ڈالمیا کے علاقے سے بھی دو افراد کی لاشیں ملیں، نیو کراچی میں فائرنگ سے ایک جبکہ اورنگی ٹان فرنٹیئر موڑ پر خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے، گلشن اقبال ، نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے۔
ادھر سرجانی ٹان کے علاقے میں آج بھی کیشدگی برقرار رہی ، اور دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، سرجانی ٹان، گارڈن، پاک کالونی، اورنگی ٹان، کے علاقوں میں نامعلوم افراد نے 9گاڑیوں کو نذرآتش کردیا ۔ان تمام واقعات کے بعد آج بھی شہر میں صورتحال کشیدہ رہی،جبکہ کئی علاقوں میں بدترین ٹریفک جام بھی رہا۔