کراچی : تاجر رہنما محمدعرفان پر قاتلانہ حملے کیخلاف الیکٹرونکس مارکیٹ بند

Karachi Electronics Market

Karachi Electronics Market

کراچی(جیوڈیسک) کراچی افضل ندیم ڈوگرکراچی کے تاجر رہنما محمد عرفان پر قاتلانہ حملے اور پولیس کی عدم دلچسپی کے خلاف آج شہر کی الیکٹرونکس مارکیٹس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کراچی کے الیکٹرونکس ڈیلر رہنما محمد عرفان پر جمعرات کی شام نارتھ ناظم آباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔ان کی کار پر کی گئی فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد کے بعد نجی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اہل خانہ کے مطابق حملے کے36 گھنٹے گذر جانے کے باوجود پولیس حکام یا کسی حکومتی شخصیت کی رابطہ تک نہیں کیا۔ اہل خانہ کے مطابق محمد عرفان پر ٹارگٹڈ حملہ کیا گیا لیکن پولیس ڈکیتی کا رنگ دے کر واردات کا رخ تبدیل کر رہی ہے۔ دکان داروں اور اسمال ٹریڈرز کی ایسوسی ایشن نے آج صدر سمیت شہر کی الیکٹرونکس مارکیٹس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔